حیدرآباد،29مارچ(اعتمادنیوز) بنجارہ ہلز پولیس حدود میں جمعہ کی رات ایک 60سالہ ریٹائیرڈ ملازم نے اپنی رہائش گاہ میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق کے60سالہ چندرئیا بنجارہ ہلز کے گوری شنکر
کالونی کا رہائشی ہے اور جمعہ کی رات پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔چندرائیا کے افرا د خاندان نے پولیس کو بتایا کہ وہ خراب صحت کی وجہ سے کافی پریشان تھے اسلئے انہوں نے خودکشی کرلی۔بنجارہ ہلز پولیس نے ایک کیس درج کرتے ہوئے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم عثمانیہ منتقل کردیا ۔